ٹھٹھہ ، دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ایک زخمی

Published on August 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ کے علاقے سونڈا کے نزدیک دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی علاقہ میدان جنگ بن گیا خوف کی فضا قائم تین افراد گرفتار ورثاء کا قومی شاہراھ پر دھرنا ٹریفک معطل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹھٹھہ کے علاقے سونڈا کے ڈی اے نہر کے پاس دو گروہوں میں تصادم ہوگیا شدید فائرنگ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص دائود ملاح موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ اسکا ایک ساتھی ایاز ملاح شدید زخمی ہوا جانبحق اور زخمی شخص کو سول اسپتال مکلی پھنچایا گیا جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی کینجھر پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے ڈی اے نہر پر لوہے کے سریا چوری کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے مذیک تحقیقات کررہے ہیں پولیس نے شکاری برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے دوسری طرف جانبحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے حیدرآباد روڈ پر قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy