پولیس کی بروقت کارروائی قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار

Published on August 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) پولیس کی بروقت کارروائی قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار قتل کی واردات استعمال کی گئی ایک شاٹ گن (بندوق) اور ایک کلہاڑی برآمد تھانہ کینجھرتفصیلات کے مطابق مورخہ 11 اگست 2022 کو رات کے وقت دائود ولد محمود روڈ میرںحر اور ایاز ولد اسماعیل روڈ میرںحر دریائے سندھ میں مچھلی کے شکار کے لئے جارہے تھے توآر بی او ڈینالے پرانی پل حاجی صدیق ٹھینگو کی زمین کے قریب دو ملزمان گاڑہو عرف عبداللہ ولد گھوباٹو شیخ ہاتھ میں شاٹ گن (بندوق) اور ملزم راجا عرف ٹپی ولد سچو شکاری ہاتھ میں کلہاڑی کھڑے ہوئے تھے جو کہ ملزمان نے فائر کرکے دائود ولد محمود روڈ میرںحر کو قتل کردیا اور ایاز ولد اسماعیل روڈ میرںحر کو زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے ایسی اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت پہنچ کر فوتی دائود روڈ میرںحر اور زخمی ایاز روڈ میرںحر کو سول ہسپتال مکلی لے گئے جہاں فوتی کا پوسٹ مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کرکے لاش کو اس کے ماموں محمد موسیٰ روڈ میرںحر کے حوالے کردیا اور زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کروا دیا۔ايس ايس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر *دریائے سندھ کے پتن پر بروقت کارروائی کرکے قتل میں ملوث ملزمان گاڑہو عرف عبداللہ ولد گھوباٹو شیخ اور راجا عرف ٹپی ولد سچو شکاری* کو گرفتار کرلیا۔ جوکہ دریا پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال کی گئی شاٹ گن اور کلہاڑی برآمد کرلی گئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کینجھر پہ فوتی دائود کے ماموں کی محمد موسٰی روڈ میرںحر کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 30/2022 سیکشن 302,324,34 ت۔پ تھانہ کینجھر مقدمہ نمبر 31/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ کینجھر۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题