مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات

Published on August 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

لاہور(یواین پی) مینارِپاکستان ،پولیس کی تعینائی کے باوجود اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑخانی ۔ خواتین کے ساتھ موجود مردوں نے اوباشوں کی ڈنڈوں سے پٹائی کر کے درگت بنا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیںجشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ان پر قابونہیں پاسکی۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عوام کا غیرمعمولی رش کے پیش نظر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ اس دوران شدید رش میں اوباش لڑکوں نے خواتین سے چھیڑ خانی بھی کی۔علاوہ ازیں پولیس نے آزادی پل پر کھڑے اوباش لڑکوں کے خلاف لاٹھی چارج بھی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme