بجلی کے بلوں میں ایف پی اے ٹیکس،کیو ٹی آر ٹیکس اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی

Published on August 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

بورے والا(یواین پی) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی راہنماءملک ذوالفقار اعوان کی زیر قیادت میں بجلی کے بلوں میں ایف پی اے ٹیکس،کیو ٹی آر ٹیکس اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی چونگی نمبر 5 سے ہوتی ہوئی دفتر ڈی ایس پی کے سامنے اختتام پذیر ہوئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایف پی اے ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسز واپس لے جبکہ مقامی میپکو عملہ بند ٹیوب ویلز کو ماہانہ ڈیٹیکشن بل ڈالنے اور کنکشن منقطع کرنے سے باز آجائے کسان پہلے ہی ڈیزل،کھاد اور زرعی ادویات مہنگی ہونے سے دیوالیہ ہوچکا ہے اوپر سے واپڈا کے بھاری بل اور ناجائز ڈیٹیکشن بلوں نے رہی سہی کسر نکال دی ہے اگر حکومت نے ایف پی اے سمیت دیگر اضافی ٹیکس ختم نہ کئے اور میپکو نے بلاجواز کسانوں کو بند میٹرز کے ڈیٹیکشن بل ڈالے تو ملک بھر کی کسان تنظیمیں اپنے حقوق کے لئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے پر مجبور ہونگے ریلی سے سابق تحصیل صدر محبوب اختر مہناس کے علاوہ دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes