پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، نوازشریف

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

88
اسلام آباد (یوا ین پی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے یوا ین پی سے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری اپنی حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور عالمی برادری نہتے شہریوں پر حملوں کا نوٹس لے۔ عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہئے کہ بھارت ایل او سی پر امن و امان کی صورتحال کو خراب کر رہا ہے۔ عالمی برادری صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان نے بھارت کی مسلسل جارحیت کے باوجود صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم بچوں، عورتوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور بھارت کی جانب سے مسافر بسوں اور ایمبولینسوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی برادری اس مسئلہ کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وادی نیلم میں بس پر بھارتی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ اجلاس میں بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایل او سی پر شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے مسافر بس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور بعد میں زخمیوں کو لانے والی ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس میں بھارتی فوج کی طرف سے بس پر حملے کے نتیجے میں خونریزی کی شدید مذمت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور ان کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کا نوٹس لے۔ بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر کشیدگی میں اضافہ کے حوالے سے اجلاس میں عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ ایل او سی پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں ملکی دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ایمبولینسز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایمبولینسز پر حملہ انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے جان بوجھ کر عالمی توجہ ہٹا رہا ہے۔ اجلاس میں یہ واضح پیغام دیا گیا کہ دنیا اور بھارت جان لے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی اور جدوجہد آزادی میں ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes