حکومت اور اپوزیشن کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔چوہدری ریاست علی وڑائچ

Published on August 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

پاکستانی عوام نے تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا ہے ان سب کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے
لاہور(یو این پی)رسول پورہ سے امیدوار چیئرمین یونین کونسل چوہدری ریاست علی وڑائچ نے یوتھ لیڈر عظیم صفدر وڑائچ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ افسوس ناک ہے۔موجودہ حکومت آئے روز بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر بجلیاں گرانا بند کرے۔ پاکستانی عوام نے تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا ہے ان سب کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے بڑی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہیاور اس کے ساتھ گھر، مویشی اور دیگر جانی و مالی نقصانات پر تمام پاکستانیوں کو دل کھول کر ان متاثرین کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور غربت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف بھی توجہ دے، ان کی اپنی سیاسی لڑائیوں کی وجہ سے ریاست کو روز بروز بہت نقصان ہورہا ہے۔ بجلی، پٹرول اور دیگر روز مرہ کی اشیاء پر عوام کو فوری ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog