پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ندیم افضل چن اور عمران خان کی ملاقات کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آمد کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes