اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہم اپنے پورے نمبرز دکھائیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو

Published on January 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے اعتماد کے ووٹ کی صورت میں نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہم اپنے پورے نمبرز دکھائیں گے، اس حوالے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں تاہم اس وقت ہمارا فوکس اس وقت بلدیاتی انتخابات پر ہے، بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات پیپلز پارٹی نہیں ڈرتی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کنفوژن کلیئر ہو چکی ہے اور اب کل ہی الیکشن کیلئے پولنگ ہو گی، پیپلزپارٹی کی مکمل تیاری ہے، کارکن بھرپور تعداد میں نکل کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت مشکل میں تھی، ان کو نظر آ رہا ہے معیشت مشکل سے نکل آئے گی، وہ اسی وجہ سے معاملات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا کیا، ضروری ہے پاکستان کو پہلے مشکل صورتحال سے نکالا جائے، ملک کے مفاد میں نہیں کہ فوری عام انتخابات میں جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes