حکمرانوں نے ڈیمز نہیں بنائے قوم کے لیے کوئی کام نہیں کیا، اداکارہ فضاء علی

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور (یواین پی) اداکارہ فضاء علی کا کہنا ہے کہ کیا عذاب صرف غریبوں پر آتا ہے؟ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے ناصرف دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا ہے بلکہ حکمرانوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذمے دار حکمرانوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ کیوں نہیں مانتا کہ یہ سب کچھ حکمرانوں کی غیر ذمے داری کی وجہ سے ہوا؟ حکمرانوں نے ڈیمز نہیں بنائے قوم کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔یہ جو کالا باغ ڈیم ہے پتا نہیں کتنے سالوں سے بس تعمیر ہی ہورہا ہے، اس کا کام روک کے رکھا ہوا ہے۔ وہ لوگ اپنے آپ کو پاکستانی کیسے کہلوا سکتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ کالا باغ بنانے کے لیے ہماری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا؟۔فضاء علی نے مزید کہا کہ کیا یہ عذاب صرف غریب پر ہی آتا ہے؟ غریب ہی تباہ ہوتا ہے غریب ہی مرتے ہیں اور غریب کا ہی نقصان ہوتا ہے وہی اپنی جانوں سے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme