چین کے قونصل جنرل مسٹرچاؤشئین کا فیصل آباد کا دورہ

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چین کے قونصل جنرل مسٹرچاؤشئین نے فیصل آباد کا دورہ کیا اورفیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک)کے زیر اہتمام سپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ لیتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔چائینز کمپنی ٹائم سرامکس میں منعقدہ بریفنگ سیشن میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فضیل آصف،سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احمد جاوید قاضی اور ڈپٹی کمشنر /سی ای او فیڈمک عمران حامد شیخ نے چائینزقونصل جنرل کو خوش آمدید کہا۔اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خاور بشیر،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور فیڈمک کے افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے بتایا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام ایم تھری انڈسٹریل سٹی،ویلیو ایڈیشن سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پاکستان کی بڑی سپیشل اکنامک زونز ہیں جہاں چائینز کمپنیز کو خوشگوار ماحول کے ساتھ بہترین سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے پاک چین کی لازوال دوستی کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ چائینز قونصل جنرل کے دورہ فیصل آباد کا مقصد سپیشل اکنامک زونز میں سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کا سفر عروج پر ہے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔چیئرمین پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ نے چائینز قونصل جنرل کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر / سی ای او نے بتایا کہ ویلیو ایڈیشن سٹی 225ایکٹر،ایم تھری انڈسٹریل سٹی 4356۔ ایکٹراور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217،ایکٹر رقبہ پر محیط جہاں فارماسیوٹیکل،ٹیکسٹائل،پینٹ،سٹیل،فرنیچر،کیمیکلز،پروسیسنگ،موبائل ودیگر انڈسٹریز قائم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں پلاٹس کی خرید پر خصوصی پیکجز دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زونز میں روڑ،سیوریج،واٹر سپلائی،شاپنگ مالز ودیگر سہولیات کے علاوہ بجلی وگیس کے سو فیصد کنکشنزکے لئے بھی تیز رفتار پیشرفت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ چائینز سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات بھی جاری ہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ چائینہ،ترکی،کوریا،یوکے،کینیڈا،سعودی عرب ودیگر ممالک کی طرف سے اب تک 4151611 ملین سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔قونصل جنرل نے دورہ کو مثالی قرار دیا اور انتظامیہ وپولیس افسران کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے پاکستان کے بعض علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت چائینہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سازوسامان کے 10 ٹرک بھجوارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے فیڈمک کے ساتھ آئندہ بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوکمپنیاں فیڈمک کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا اظہار کریں گی ان کے نمائندوں پر مشتمل وفد پاکستان آکر فیڈمک کے اکنامک زونز کا دورہ کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو عملی شکل دی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور یہ سفر تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔قونصل جنرل نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا بھی دورہ کیا اور سائٹ پر سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے فیڈمک سائٹ آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور ماحول کو تروتازہ رکھنے کے سلسلے میں پلانٹیشن کو ناگزیر قرار دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور قونصل جنرل چین کی طرف سے یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog