کمر کی چوڑائی میں ہونے والا ہر انچ کااضافہ ہارٹ فیلیئرکے خطرات میں 11 فی صد کا اضافہ کرتا ہے

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

آکسفورڈ(یو این پی) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کمر کی چوڑائی میں ہونے والا ہر انچ کااضافہ ہارٹ فیلیئرکے خطرات میں 11 فی صد کا اضافہ کرتا ہے۔بارسلونا میں منعقد ہونے والی یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگرس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جن کی کمر بہت زیادہ پھیلی ہوئی تھی ان کے دل بند ہونے کے امکانات دبلے پتلے افراد کی نسبت 3.21 گُنا زیادہ تھے۔تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر آیوڈیپُوپو اوگنٹاڈے نے اس بات کی تصدیق کی کہ دل کو درپیش اس مسئلے میں پیٹ کے گرد موجود چربی کی مقدار اہمیت کی حامل ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے13 سالوں تک 4 لاکھ 30 ہزار افراد کو دیکھا۔مطالعے کے دوران 8669 ایسے کیسز سامنے آئے جس میں کسی کو پہلی بار ہارٹ فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا، ان کیسز میں متعدد کی اموات بھی ہوئیں۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن جیمز لائیپر کا کہنا تھا کہ ہارٹ فیلیئر ایک دائمی اور ناقابلِ علاج حالت ہے جو وقت کے ساتھ بدتر ہوتی جاتی ہے لہٰذا یہ نتائج اپنے وزن کا خیال رکھنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ماہرین نے لوگوں کواپنی کمر کی پیمائش وقتاً فوقتاً کرتے رہنے پر زور دیتے ہوئے خبردار بھی کیا ہے کہ وزن کم کرنے سے زیادہ اہم چیز پیٹ کے گرد موجود چربی کو کم کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme