عمران نذیر کا ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کا اعلان

Published on August 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 اور 25 ی ٹوئنٹی کھیلنے والے جارحُ مزاج اوپنر عمران نذیر نے اپنا آخری میچ 212 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کی دنیا سے دور ہوگئے تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں، اور لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھوں گا پھر سوچوں گا کتنا کھیلنا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题