نشے سے پاک پشاور ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

پشاور(یواین پی) وزیر اعلی صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کے معمولات پہ نگاہ رکھیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بات منشیات کی لعنت سے نجات حاصل کرنے والے 1200 افراد کو ان کے عزیز و اقارب کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے 380 افراد کو ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy