فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے سیکنڈامتحان 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، لاہور، راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں میٹرک سالانہ کے پارٹ 2،ضمنی، سپلیمینٹری امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 ستمبر،دوگنا فیس کے ساتھ 16 ستمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 19 ستمبرتک وصول کئے جائیں گے۔تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی ترتیب دی ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج کے نونہال کل کے معمار وطن ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق طلبا وطالبات کے وسیع ترمفاد اور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط،محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ غلطیوں سے مبرا تیار کئے جاتے ہیں تاکہ کسی بچے کی حق تلفی نہ ہو اورانہیں محنت کا بھرپور ثمر ملے۔انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسر ہے لہٰذا ایسے بچے جنہیں اپنے میٹرک کے سالانہ امتحان کے مارکس کے متعلق کسی قسم کی بے یقینی ہو وہ گزشتہ روز31 اگست کو اعلان کردہ رزلٹ کے بعد 15 دن کے اندراندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزیدکوئی رہنمائی یا معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog