عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، چودھری پرویز الٰہی

Published on September 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

گجرات: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دو تہائی اکثریت کے ساتھ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، یہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں بنا سکتا، اس سے بجلی بنے گی، پانی بھی محفوظ ہو گا، تمام ایکسپرٹ کو دوبارہ بٹھایا جا سکتا ہے، کام شروع کیا جا سکتا ہے۔تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد ، ہمارے لیڈر عمران خان، نوجوان دوستو، ساتھیوں اور تمام خواتین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کو یقین دلاتا ہوں گجرات کی سر زمین وفا کی زمین ہے، یہاں پر سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں، ملک کی کوئی ایسی جنگ نہیں جس میں گجرات کے سپوتوں نے جام شہادت اور نشان حیدر نہ لیا ہو۔ گجرات کا ماحول تعلیم سے بدلا ہے، 10 لڑکیوں سمیت 17 ہزار طلبہ پڑھتے ہیں، یہاں پر دشمنیاں بہت ہوتی تھیں، قتل و غارت ہوتی تھیں، اب ہم نے بہت کچھ بدل دی ہے، حمزہ ککڑی نے یہاں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تو کہا لڑکیوں کو کہا آئندہ الیکشن میں ہمیں یاد رکھنا، تو بچیوں نے کہا جنہوں نے یونیورسٹی بنائی انہیں یاد رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme