وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کی شوری کے اراکین کی ملاقات

Published on September 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

رائیونڈ( یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلی آفس میں رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کی شوری کے اراکین نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علماءحضرات کو رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے لئے شاندار انتظامات کئے جائیں گے، 3نومبر کو رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع سے قبل علاقے کی سڑکو ں کی تعمیر ومرمت کاکام مکمل کر لیاجائے گا، تبلیغی مرکز کے ترجمان ضاجی لقمان، مفتی عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے انہوں نے علاقہ کی چاہراہوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس میں کھارا چوک سے سندر روڑ کی خستہ حالی،جبکہ سبزی منڈی سے، ریلوے پھاٹک قصور رائیونڈ اور بھٹی چوک سے لاہور روڑ تبلیغی مرکز کی سٹرک کی خستہ حالی جبکہ بائی پاس سے مانگا روڑ رائیونڈ ،قصور روڑ کی خستہ حالی امدورفت میں تعطل جگہ جگہ گھڑے مذکورہ سڑکوں کی تعمیر نا گزیر سالانہ تبلیغی اجتماع 2022نوئمبر کیلئے ریسکیو 1122 کا مکمل سنٹر فعال اور پٹرو لنگ پوسٹیں بھی قائم کریں گے، وزیراعلی نے کہا کہ عالمی تبلیغی اجتماع کے لئے آنے والے شرکاءکو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اجتماع کے لئے آنے والے افراد ہمارے معزز مہمان ہیں،ان کی کھلے دل سے مہمان نوازی کریں گے، چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع مسلمانوں کا بہت بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں، ان لوگوں کے لئے بہترین انتظامات ہماری دینی اورمعاشرتی روایات کاحصہ ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا محمد عامر، امتیاز احمد خان غنی، آفتا ب احمد خان غنی، راسخ الہی اور رائیونڈتبلیغی اجتماع کمیٹی کے چیئرمین حافظ عمار یاسر شامل تھے،اس موقع پر اراکین اسمبلی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈی جی ا یل ڈی اے اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes