سیلاب و بارش متاثرین کے لئے محکمہ صحت ٹھٹہ کے تعاون سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حميد چنڈ)سیلاب و بارش متاثرین کے علاج معالجہ کے لئے ضیاءالدین ہسپتال کراچی اور محکمہ صحت ٹھٹہ کے تعاون سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ یونین کونسل سونڈا کے گاٶں حاجی جعفر ھلایا ڈسپنسری میں اختتام پذیر ہوا۔ اس سلسلے میں کیمپ سپرواٸزر سید عمران الدین نے بتایا کہ کیمپ میں ایک ہزار سے زاٸد مریضوں کا علاج کیا گیا، جس میں زچہ بچہ، چمڑی اور بخار سمیت دیگر کٸی بیماریوں کے علاج کی مفت ادویات اور مفت اسکرینگ کو ممکن بنایا گیا۔ کیمپ میں ضیاالدین ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر اور اسٹاف نے اپنی بھر پور خدمات سر انجام دیں، کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر نبیلحہ، ڈاکٹر انم، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر خالد جبکہ مینیجمنٹ کمیٹی کے ذاکر، سمیع اللہ، ارسلان نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ منجمنٹ کمیٹی نے ضیاءالدین ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، سابقہ یوسی چیٸرمین شاہنواز ھلایو، منور ھیلایو، ڈاکٹر محبوب کاتیار، شاہجہان ھلایو، ڈسپنسری انچارج محمد ریاض جیلانی اور انکے تمام اسٹاف سمیت گاٶں والوں کی جانب سے بھرپور تعاٍون پر شکریہ ادا کیا۔ مزید براں ضلع ٹھٹہ میں مزید کیمپوں کے انعقاد کے حوالے سے جلد ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ بھی متوقع ہے جس میں مخصوص بیماریوں کے علاج کو ممکن بنایا جاٸے گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog