سپیکر کا عہدہ چیف جسٹس سے بھی اوپر کا ہے،سینئر قانون دان عرفان قادر

Published on September 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سینئر قانون دان عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی بہت ہی قابل احترام ہیں ،سپیکر کا عہدہ چیف جسٹس سے بھی اوپر رکھا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکی وضاحت بھی کردی کہ سپیکر کا عہدہ چیف جسٹس سے بھی اوپر کا ہے، عدالت نے پی ٹی آئی درخواست کو خارج کردی، اسپیکر قومی اسمبلی کو اختیار ہے وہ تعین کریں کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے استعفے دیئے ہیںیا نہیں،سپیکر صاحب اس پراسس کو آگے چلائیں گے اور استعفوں کی تصدیق کریں گے ،مجھے جہاں تک علم ہے باقیوں کی استعفے ابھی پیش نہیں ہوئے تھے ،میرا اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes