منشیات فروشوں و مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

1
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)منشیات فروشوں و مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن،520گرام ہیروین بر آمد، 630کلو گوشت تلف، مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے منشیات فروشوں اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرہالی روڈ سے منشیات فروش اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام ہیروین ، شراب کی چالو بھٹی کو قبضہ میں لیکر شراب کشید کرنے والے فرمان مسیح کو گرفتار کر لیا جبکہ تین قصاب ملک اکرم، بشیر ملک اور نذیر ملک کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 630کلونا قابل استعمال گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا ، مذکورہ قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے مضر صحت جانور گھروں میں ذبح کرکے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog