اوکاڑہ ،عید قریب آتے ہی غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

Published on April 7, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

چالیس کلو معروف برانڈز کی خالی بوتلیں، 20 کلو ڈھکن اور فلنگ مشینری ضبط
جعل سازی کرنے پر سوڈا واٹر فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی سپلائی ناکام بنانے کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی افیسر عبدالعظیم کی زیر نگرانی فور سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے.نور شاہ روڈ اڈہ 39/تین آر میں جعلی مشروبات بنانے والی سوڈا واٹر فیکٹری کی انسپکشن کی مشروبات کی تیاری میں ناقابل فلیورز اور غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ ملاوٹ شدہ واٹر کی فلنگ کیلیے معروف برانڈز کی بوتلوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی فلنگ مٹیریل ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی ایک سنگین جرم ہے۔ جعل ساز مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy