جیو چینل کے خلاف اہلسنت والجماعت ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی

Published on May 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

pic raily against geo group
ہارون آباد(یواین پی)جیو چینل پر توہین آمیز اور غیر شرعی و غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنے کے خلاف اہلسنت والجماعت ہارون آبادانجمن آڑھتیان غلہ منڈی و انجمن پلیداران غلہ منڈی ہارون آباد کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی کا آغاز غلہ منڈی سے ہوا اور حتجاجی ریلی کے شرکاء قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک میں پہنچے ۔فوارہ چوک میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ابوذر گجر ،مولانا اکرا م الدین ،لیاقت بسراء اور محمد امین نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے عوام کے جذبات کو مجروح کیا گیا اور اس سازش پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے اس چینل پر پہلے قومی ادارے کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا اور اس کے بعد مذہبی تقدس اور احترم کے تقاضوں کو پس پشت ڈال کر توہین آمیز پروگرام پیش کیا گیا ۔اس پروگرام کونشر کرنے پر متعلقہ چینل اس کی انتظامیہ ،اور پروگرام کے شرکاء کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے احتجاجی شرکاء نے جیواور جنگ گروپ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题