کھیلوں کے میدان اگر آباد ہونگے تو ہمارے ہسپتال مریضوں سے خالی ہونگے عرفان علی کاٹھیا

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فرقان بلال اور پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری سلیم صادق نے اوکاڑہ کرکٹ لیگ سیزن ٹو کی افتتاحی تقریب اور ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں جہاں نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال کرتی ہیں وہیں پر انہیں برداشت،باہمی حسن سلوک اور مقابلہ اور مسابقہ کی صلاحیتیں پروان چڑھاتی ہیں کھیلوں کے میدان اگر آباد ہونگے تو ہمارے ہسپتال مریضوں سے خالی ہونگے صحت مند سرگرمیاں معاشرہ کی اجتماعی کی سوچ کی عکاس ہوتی ہیں اوکاڑہ کرکٹ لیگ ضلع کی کھیلوں کی سر گرمیوں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے تقریب میں مہمانان گرامی کا اوکاڑہ کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر چیف ایگز یکٹو شیخ شہباز شاہین نے اوکاڑہ کرکٹ لیگ کے پس منظر،پیش منظر اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes