جمشید دستی پر 38 لاکھ روپے کی ایمبولنس واپس نہ کرنے کا الزام ،پولیس نے گرفتار کر لیا

Published on September 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) جمشید دستی کو گرفتار کر لیا گیا، سابق رکن پارلیمنٹ کو مظفرگڑھ میں درج مقدمے کے سلسلے میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ماضی میں مظفرگڑھ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے جمشید دستی کو پنجاب پولیس نے پیر کی رات کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمشید دستی پر 38 لاکھ روپے کی ایمبولنس واپس نہ کرنے کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ پنجاب پولیس نے اسی مقدمے کے سلسلے میں جمشید دستی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes