بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے، اسحاق ڈار

Published on September 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کروں گا پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کروں گا پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالیں، 1998 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا، قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کی 5 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ برطانیہ سے اسلام آباد پہنچے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے اور 5 سال برطانیہ میں مقیم رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题