چوہدری یٰسین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سیکرٹری اطلاعات نامزد، نوٹیفکیشن جاری

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

PHOTO LALYANI pmln
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)چوہدری یٰسین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سیکرٹری اطلاعات نامزد، نوٹیفکیشن جاری،کارکنان مسلم لیگ ن کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق چوہدری یٰسین میؤ کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری۔اس موقع پر چوہدری یٰسین میؤنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور موجودہ منتخب حکومت انشااللہ اپنی مقررہ مدت پوری کریگی،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور افواج پاکستان ایک پیچ پر ہیں جنہیں پوری قوم کی حمایت بھی حاصل ہے،بعض شکست خوردہ عناصر ملک میں سیاسی افراتفری پھیلانے کیلئے کسی خاص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جنہیں مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آتا نہ ہی انکے ہاتھوں میں وزارت عظمیٰ کی لکیر ہے ،خان صاحب موجودہ حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کی بجائے ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے پروگرام دیں،انہوں نے مزید کہا ملک میں جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان پر ہی عائد ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog