کپاس کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، صوبائی وزیر زراعت پنجاب ایس ایم تنویر کی شرکت۔

Published on October 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)عالمی یوم کپاس کے حوالے سے پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت اور زراعت ایس ایم تنویر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ اس موقع پرنگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی کاشت اور پیداوار بڑھانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس وجہ سے اس سال 7 ملین سے زائد کپاس کی گانٹھیں حاصل ہوں گی.انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کا عالمی دن منانے کامقصد کپاس کی اہمیت کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے.ایس ایم تنویر نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ میں زراعت کے فروغ کیلئے 10 سالہ پلان دے دیں گے۔پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں۔گریٹر تھل کنال منصوبہ مکمل کیا جائے گا اور. پوٹھوہار ریجن میں 58 سمال ڈیمز فعال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر اضافہ کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں باہمی سائنسی و تجارتی روابطہ کو بھی بڑھانا ہیاورکپاس کی انڈسٹری کو جدید تحقیق کے مطابق استوار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے.موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث کسانوں کو اعلی کوالٹی کے بیچ و زرعی زہروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے. اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل ہماری معیشت کیلئے نہایت اہم ہے۔ماہ اپریل میں کپاس کی بحالی کے لئے شروع کئے گئے سفر کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اوراس سال کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوارمیں گزشتہ سال کے مقابل 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کپاس کی اس سال دوگنی پیداوار سے ملکی معیشت میں قیمتی زرِ مبادلہ کا اضافہ ہوگا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، عبدالرحمن کانجو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر،سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی راؤ آصف علی، چئیرمین پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن وحید ارشد، زرعی ماہرین، کاشتکاروں، صنعت کاروں غیر ملکی مندوبین بھی موجو تھے.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog