صوا آصل سمیت کاہنہ میں منشیات پر کنٹرول ہونے پر نشیﺅں کی ہلاکتیں جاری

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

صواآصل (یو این پی )لاہور کے علاقہ کاہنہ میں منشیات پر کنٹرول ہونے پر نشیﺅں کی ہلاکتیں تیزی سے جاری ہیں کاہنہ کے علاقہ طور پلی پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر تھانہ کاہنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کا آغاز کردیا گیا اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید کے مطابق جابحق ہونے والا شخص حلیہ سے نشئی لگتا ہے کاہنہ گرونواح میں بڑتی ہوئی منشیات فروشی کے پیش نظر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کرائم فائٹر ڈی ایس پی جاوید صدیق اور ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر حمید کی تعیناتی کی جس پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر چند روز قبل سی سی پی او لاہور کی جانب سے ڈی ایس پی کاہنہ سرکل جاوید صدیق اور ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمیدکو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے تعریفی اسناد سے بھی نوازہ گیا تھا کاہنہ میں منشیات فروشوں کے خاتمے پر نشیوں کی ہلاکتیں شروع ہو چکی ہیں آئے روز کاہنہ گردونواح میں نشیﺅں کی نعشیں ملنے کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog