پاکستانی کرنسی کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے ، وزیرخزانہ اسحق ڈار

Published on September 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیرخزانہ اسحق ڈار کی جانب سے شرح سود کم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے بیان کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قیمت 8 سینٹس گر کر تاریخ کی کم ترین شرح پر آگئی۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ٹریڈ ویب ڈیٹا کے مطابق قلیل مدت کے لیے جاری کیے گئے بانڈز اس بیان سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، 2024میں مدت مکمل کرنے والے بانڈ کی فی ڈالر 40.2 سینٹ پیش کش کی جارہی ہے۔سال 2025اور 2027میں ادائیگی کے لیے پیش ہونے والے بانڈز کی قیمت تقریبا 4 سینٹس کم ہوئی جبکہ طویل المدتی ڈالر بانڈ کی بولی 36.6 سینٹ فی ڈالر لگائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 27 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔اسحق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس سے نکال لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes