بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر کے مرض میں مبتلا

Published on July 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

ممبئی (یواین پی ) بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں، ٹوئٹر پر مداحوں کو اداس کر دینے والی خبر بتائی، اداکارہ علاج کے لیے نیویارک جائیں گی۔اداکار عرفان خان کے بعد سونالی باندرے نے بھی مداحوں کو اداس کر دیا۔ 43 سالہ خوبرو اداکارہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ کچھ درد کو اگنور کرنے کے بعد ٹیسٹ کرائے تو ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی، مشکل وقت میں خاندان اور دوست ساتھ ہیں۔سونالی نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے نیویارک جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے اداکار عرفان خان کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ لندن کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes