انار کا ہر دانہ، جگر کے ساتھ دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے حکیم عسکری

Published on August 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

تازہ انار ہو تو اس کا رس پینا، دل کے مریضوں کے لئے کسی معجزے سے کم نہیں
فیصل آباد (یو این پی) پروفیسر حکیم عسکری کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے، اس کا رس دل کے امراض میں جادو کی طرح اثر دکھا تا ہے۔پاکستان میں ان دنوں انار کا موسم ہےاور عارضہ قلب میں مبتلا لوگوں کو چاہئے کہ ایک بار اس نسخے کو آزمائیں کہ قدرتی پھل کبھی نقصان نہیں دیتے انار کا رس پینا بے حد مفید ہے۔ انار کے تازہ رس اور خشک انار دانہ دونوں پر تجربہ کیا۔ انار کا تازہ رس (ایک گلاس)گرم کریں جب بھانپ نکلنا شروع ہوجائے تو اسے نیم گرم حالت میں صبح نہار منہ دیںاس سے سینے میں کھنچاﺅ اور در د میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔انجائنا (سینے میں درد) کے ساتھ ساتھ دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، ان کو بھی صبح سویرے مندرجہ بالا نسخہ خالی پیٹ استعمال کرنے سے بے پناہ افاقہ ہوا ہے۔تازہ انار ہو تو اس کا رس یا پھر خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے۔ اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی برا کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔اس کے استعمال سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل رک جاتا ہے اور شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے۔خون کے بہاﺅکو برقرار رکھتا ہے، بلڈ پریشر مناسب رہتا ہے، اور دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes