اسکرین پر بولتی تصویر ناہیدہ شمیم

Published on December 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 734)      No Comments

تحریر؛ طلال فرحت
خاتون کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہی کیوں نہ ہو وہ اپنے عمل، زور بازو اور لگن سے معاشرے میں رہ کر بلند مقام حاصل کر سکتی ہے کہ جس کی ہر لڑکی اور عورت کو اس کی خواہش ہوتی ہے، ورسٹائل اداکارہ، ناہیدہ شمیم
ماضی میں نظر دوڑائیں تو ٹیلی وژن نے کئی ایسے فنکاروں کو متعارف کرایا کہ جن کی پہچان آج بھی ہے، بہت سے لوگ تو جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں اور کچھ فنکار ہستیاں آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں، خواتین کے کردار میں اداکاری کے شعبے میں محترمہ خالدہ ریاست، ثمینہ احمد، نازلی نصر، شہلا احمد، مرینہ خان، شہناز شیخ، روحی بانو، غزالہ کیفی سمیت نجانے کتنی ایسی فنکارائیں ہیں کہ جنہیں ہم اگر اپنی یادوں سے بھلانا بھی چاہیں تو بھلا نہیں سکتے، آج کے دور میں دیکھیں تو کئی ایسے نئے چہرے سکرین پر چھائے ہوئے ہیں کہ جنہوں نے اپنے کام سے ان ماضی کے فنکاروں کی یاد تازہ کرادی ہے جنہیں ہم آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں، آج کے دور کی مناسبت سے نئے چہروں میں بہت سے لوگ اچھا اور معیاری کام کر رہے ہیں ان میں ایک منجھی ہوئی ٹیلی وژن و فلم کی اداکارہ ”ناہیدہ شمیم“ بھی ہیں جنہوں نے اپنی خوبصورتی اداکاری سے نہ صرف پرستاروں کے دل موہ لیے بلکہ اپنی جہاندیدہ شخصیت اور اپنی مسکراہٹ کے ذریعے سب کے دلوں میں اپنا گھر کر لیا ہے، ناہیدہ شمیم نے اداکاری کا آغاز چند برس قبل ہی کیا مگر ان چند برسوں میں انھوں نے کئی چھوٹے سے لے کر بڑے کرادروں کو بڑی خوبصورتی سے نبھا کر اسکرین کو سجا دیا ہے، کئی کمرشلز،ٹیلی فلمز، سیریلز، ڈرامے اور فیچر فلمیں کیں جن کو وہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہیں، ان سیریلز ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں سمدھی، لڈو، زرد بہار، باز، چاندنی، نقب زن، شاہ رخ کی سالیاں، مرگ عشق، چندہ، دیوانگی، دلرُبا، تیرا یہاں کوئی نہیں، مجھے وداع کر، منافق، خوب سیرت، کشف، میرا دل میرا دشمن، سوتیلی مامتا،منہ دلھن، مشک، مہرپوش، اعتراف، سوتیلی مامتا، افیء، میں اگر چپ ہوں، گھسی پٹی محبت، لوگ کیا کہیں گے، مسٹر بیچارہ)دبئی پروڈکشن فریاد، دکھاوا، مکافات عمل، رسوائی، ڈور، صراط مستقیم، اوئے موٹی، یار نا بچھڑے، لا پتہ، صلہ، آخر کب تک، وفا کے مول، ذرا مان جاؤ، بنو، صلہ محبت، محبت داغ کی صورت، اللہ دکھ رہا ہے، جگنو، یار من، شام سے پہلے، ایک اور قیامت گزر گئی، بادشاہ بیگم، ستم شعار، زخم، دکھاوا، بدذات، کافر، قسمت،فراڈ، وبال، گرہن، حق مہر، ٹیوب لائٹ (ویب سیریز)، تیرے بناء، سمی،نور، میری کیا ہے خطا، بے بی باجی کی بہو، زندگی ایک پہیلی، ڈولی کی سپر فیملی، منظور نظر، بے اتنہاء، رسوائی(ویب سیریز)، رماضانوں کی سیریز، ٹیوشن والی آنٹی، میں قربان جاؤں (عید پلے)،سیانی، میری کیا ہے خطااور آنٹی سمیت کئی ڈراموں سیریلز کی شوٹس چل رہی ہیں، یہی نہیں بلکہ وائس اوور آرٹسٹ بھی ہیں اور کئی ڈراموں اور سیریلز کی پس پردہ آواز ریکاڈ کراچکی ہیں، انہوں نے فلموں میں بولتی گڑیا، کھیل کھیل میں، چوہدری میں اداکاری کر چکی ہیں، آج کل ایک فلم میں کام کر رہی ہیں جس کا نام ابھی منظر عام پر نہیں لایا جا رہا، نیزا سپین پروڈکشن کے تحت ایک فلم لؤنی داد (جس کے معنی، اتحاد ہے) میں لیڈ کیریکٹر ادا کیا ہے جس میں ناہیدہ نے تاریخی کرار ادا کیا ہے،پینتیس سے زائد کمرشلز بھی جن میں پرفیومز، ڈیزائنرز، فوڈ، سینیٹائزر سمیت کئی پروڈکٹس کے ساتھ کمرشل کرچکی ہیں، پسندیہ سیریلز میں وہ ”یہ دل میرا“ کو اپنا پسندیدہ سیریل کہتی ہیں جس میں ہالی ووڈ، لالی ووڈ اور بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ سجل علی کے ساتھ یادگار کردار ادا کیا ہے، جسے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کرسکیں گی، یہی نہیں بلکہ طالبعلموں کے لیے کراچی میں موجود یونیورسٹیز کے تھیسیز بے شمار کر چکی ہیں جنہیں سوشل ایکسپیریمینٹ کے طور پر پسندیدگی کی نگاہ سے بھی دیکھا گیا، لکھنے کو تو ان کے لیے بہت کچھ ہے مگر ناہیدہ شمیم کی لگن، جستجو، اپنے شعبے سے محبت کا اظہار کو دیکھتے ہوئے جس طرح سے سینکڑوں کرداوروں میں وہ ادا کر چکی ہیں،مزید الفاظوں کو کاغذ پر بکھیرینے کا فائدہ نہیں، یہ بات ان پر سچ ثابت ہوتی ہے کہ”آپ کاکام ہی آپ کو سب میں ممتاز کراتا ہے“، یوں ناہیدہ شمیم نے اپنے کردار، اپنے عمل، اور اپنی محنت کو اسکرین پر لا کر یہ ثابت کر دیا کہ خواتین بھی کسی بھی شعبے میں کم نہیں، چاہے لڑکی یا خاتون کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہی کیوں نہ ہو وہ اپنے عمل، زور بازو اور لگن سے معاشرے میں رہ کر وہ بلند مقام حاصل کر سکتی ہے کہ جس کی ہر لڑکی اور عورت کو اس کی خواہش ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy