ڈرگ انسپکٹروں کے چھاپے، 17 غیر قانونی ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا گیا

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 905)      No Comments

6
خانیوال۔۔۔ ڈی سی او محمدعثمان معظم کی ہدایت پر تحصیل میاں چنوں اور جہانیاں میں ڈرگ انسپکٹروں کے عطائیوں، غیر قانونی ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپے، جعلی ڈاکٹروں پر ایف آئی آر کے انداراج سمیت 17غیر قانونی ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈرگ انسپکٹر میاں چنوں عثمان غنی نے جعلی ڈاکٹروں اوربلا لا ئسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کر کے رئیس ڈینٹل کلینک بورا چوک امداد اللہ ڈینٹل مسجد بازار ، مشتاق ڈینٹل اینڈ آپٹیکل علامہ اقبال روڈ ، اور تلمبہ میں چوہدری ڈینٹل کلینک ،اسرار کلینک /میڈیکل سٹور بسم اللہ ڈینٹل لیبارٹری ، فوجی ڈینٹل کلینک، الرحمن سرجیکل ہسپتال جنڈیالی بنگلہ، رضوان سرجیکل ہسپتال 117/15-Lکو سیل کر کے جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آرکا اندارج کرا دیا جبکہ تحصیل جہانیاں میں ڈرگ انسپکٹر نوید سرگانہ نے عبداللہ کلینک غریب آباد، الحفیظ ہسپتال ٹھٹھہ صادق آباد ، ندیم میڈیکل سٹور پل 32، فاروق ویٹرنیری پل 14اورساجد میڈیکل سٹور پر اچانک چھاپے مار کر جعلی ڈاکٹر رباب عبدالطیف کے خلاف ایف آئی آرکا اندارج جبکہ مذکورہ ہسپتال اور میڈیکل سٹور وں کو سیل کر دیا ، انہوں نے ٹھٹہ میں فاروق ویٹرنری اور پل 14پر ساجد میڈیکل سٹور کے سیپل لے کر لیبارٹری بھجوا دئیے۔ڈی سی او محمد عثمان معظم نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اس لیے ان کے خلاف ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes