آل ٹیچرز الائنس وپنجاب ٹیچرز یونین اور جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

جھنگ(ماصل خان سے)آل ٹیچرز الائنس وپنجاب ٹیچرز یونین اور جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے اساتذہ مسائل، مکمل جھنگ یونیورسٹی ،ایوب چوک تا چنڈ پل تک سٹرک کو ون وے کرنے کے مطالبات کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اور ایوب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عبدالعلیم یزدانی مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث ،صوفی رمضان انقلابی،میڈم فرخندہ عثمان ،بشیر احمد ساحل،عمیرالغزالی،محمد خان اعوان،میڈم رخسانہ پروین ،سعودی عرب سے ملک عبداللہ چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ،سینکڑوں اساتذہ ،معززین شہروطلباء نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ2013کے انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے الیکشن مہم کے دوران جھنگ میں ایک انتخابی جلسہ میں جھنگ کے عوام کوفیصل آباد یونیورسٹی کی طرز پر یونیورسٹی آف جھنگ دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔لیکن افسوس آج تک وہ وعدہ پورا نہ ہوا یونیورسٹی تو دور کی بات غزالی کالج میں صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کی طرف صرف دو مضامین کا اعلان کر کے یونیورسٹی پلان میں چھرا گھونپ کے جھنگ کے طالب علموں کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے اس موقع پر مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس صوفی محمد رمضان انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اربوں روپے کی میٹرو بنائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب عالم یہ ہے کہ ایوب چوک سے چنڈ پل تک ون وے نہ ہونے سے ہر روز کوئی نہ کوئی نعش اٹھائی جاتی ہے جس کی تازہ مثال موضع چیلہ کے رہائشی نوجوان الطاف ہیں جس سے ڈمپر گزر گیا گھر والوں سے اس کی شناخت بھی نہ ہوئی اس کی بائیس سالہ بیوہ اور تین بچے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر جھنگ اور عوامی نمائندوں کے آج تک منتظر ہیں کہ کوئی ان کے سر پر دست شفقت رکھے گا لیکن افسوس کسی کو توفیق تک نہ ہوئی یہ حکمران اللہ کے ہاں اس نوجوان کی موت کا حساب دیں گے اس موقع پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے رہنماؤں عمیر الغزالی ،ملک عبداللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادھوری یونیورسٹی قبول نہ ہے وعدہ کے مطابق مکمل یونیورسٹی دی جائے اور جھنگ کو ڈویژن بنایا جائے اس موقع پر میڈم فرخندہ عثمان اور بشیر احمدساحل،رمضان منور،مہر انور سیال،فیاض احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ اپ گریڈیشن میں کمپیوٹر سسٹم کی خامیوں کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہ بڑھنے کی بجائے ہزاروں روپے کم ہوگئی۔ نئے ایجوکیٹرز بھرتی پر بے جا اعتراضات اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوس کرنے کے مترادف ہیں۔گریڈ14میں موجود پی ایس ٹی اساتذہ کو اپ گریڈیشن کاذرا برابر فائدہ نہیں ہوا۔ 2انکریمنٹ دی جائیں یا سندھ کی طرح گریڈ16دیا جائے۔وعدے کے مطابق ای ایس ٹی کو16 اورایس ایس ٹی کو گریڈ17دیا جائے۔ کیئر گِور اساتذہ کی تنخواہ 4ہزار شرم کی بات ہے جبکہ مزدور کی تنخواہ 15ہزار ہے۔ کیئرگِور ٹیچرز کو فوری طور پر حق دیا جائے۔ جھنگ یونیورسٹی کیلئے 16کروڑ 37لاکھ 8ہزار کہاں گئے۔ فوری طور پر کلاسز کا اجراء کیا جائے۔ 2016-17پالیسی کے مطابق ویٹنگ اساتذہ کے آرڈرز جاری کئے جائیں۔ پے پیکیج کے خاتمہ کے بعد یکم جنوری سے ٹائم سکیل کا اجراء کیا جائے ۔ ہاؤس رینٹ اتنا تو بڑھایا جائے جس سے کم ازکم کرایہ پر گھر مل سکے۔ ڈیڑھ ہزار روپے میں سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ، پورے صوبے میں کہیں بھی گھر کرایہ پر لے کردکھائیں۔ دوسرے شعبوں کی طرح اساتذہ کو بھی میڈیکل سہولیات دی جائیں۔ ٹوٹل بجٹ کا کم ازکم 4فیصد تعلیم پر لگایا جائے۔ ٹرانسفر پر سے فوری طور پر پابندی اٹھائی جائے کیونکہ کئی بچیوں کی شادی ہوجاتی ہے اور تین سال تک ان کے بچے رُل جاتے ہیں جب اساتذہ عدم اطمینان کا شکار ہوں گے تو وہ کون سی تعلیم دیں گے کیا اساتذہ کی تذلیل بھی اس حکومت کا منشور ہے اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو انشاء اللہ 15فروری کو سول سیکرٹریٹ لاہور بند کردیں گے

چوری پکڑے جانے پر شریفوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ضیغم عباس خان بلوچ
جھنگ (ٖماصل خان سے) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ضیغم عباس خان بلوچ نے کہا کہ چوری پکڑے جانے پر شریفوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے استعمال پر عمران خان کو نوٹس پر بغلیں بجانے والے یاد رکھیں کہ عمران خان کے ہاتھ مکمل صاف ہیں جبکہ ان لوگوں کے ہاتھ پاؤں سمیت پورا جسم کرپشن کی وجہ سے داغ دا رہے اور انہیں پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان لوگوں کی چوری پکڑی تو ان لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد یہ لوگ اندر جانے والے ہیں جس کے بعد یہ لوگ چیخوں کے ساتھ ساتھ بین بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں ان کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی جس پر عدالت نے ان کو چور قرار دے کرنااہل کردیا پھر بھی لوگوں سے پوچھتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جدوجہد میں اپنا حق ادا کیا ہے ۔اب عوام کی باری ہے کہ اپنا حق ادا کرے اور عام انتخابات میں کرپٹ مافیا کو مسترد کرکے ایماندار قیادت سامنے لائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme