حیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا احتجاجی مظاہرہ

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حمیدچنڈ) حیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے حیسکو آفس مکلی کے سامنے مین قومی شاہراھ پر احتجاجی مظاہرہ واپڈا کی نجکاری کسی بھی حالت میں قبول نہیں کرینگے یونین رھنمائوں کا موقف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ حیسکو آفس مکلی کے سامنے مین قومی شاہراھ پر کیا گیا جہاں مظاہرین نے سخت نعرے بازی بھی کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کے رہنمائوں وحید علی رند ۔شیر زمان سہتو ۔منور علی تارو ۔عبدالرحمان خان ۔قیول خاصخیلی سھراب خاصخیلی ۔کامران ابڑو ۔شہزادہ عمران ۔سہیل اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ احتجاجی مظاہرہ ہمارے رھنما عبدالطیف نظامی کے کہنے پر کیا گیا ہے کیونکہ حکومت واپڈا اور اسکے ذیلی اداروں کی نجکاری کرکے مزدور دشمن پالیسی پر عمل کررہی ہے یہ مزدوروں کا قتل عام ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیے گا انہوں نے کہا کہ ہزاروں واپڈا میں ویکینسیاں خالی پڑی ہیں مگر اسٹاف بھارتی نہیں کیا جارہا ہے واپڈا ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں انکو نہ پولیس دی جاتی ہے نہ رینجرز دی جاتی ہے غنڈہ صفت لوگ ملازمین پر تشدد کرتے رہتے ہیں مگر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہمارا پاس نہ گاڑیاں ہیں نہ ہی کوئی سامان ہے جسکی وجہ سے ہمارے کئی ملازمین شھید ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر نجکاری کے اعلان کو واپس لے ملازمین کو تحفظ اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو پورے ملک کی بجلی بند کردینگے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes