پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں ڈیٹنگ کلچر کو عام نہیں کیا جا سکتا،رومیسہ خان

Published on October 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

کراچی (یواین پی)معروف ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے نجی ویب چینل کو انٹرویو میں ڈیٹنگ کلچر پر اظہار خیال کیا۔رومیسہ خان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں ڈیٹنگ کلچر کو عام نہیں کیا جا سکتا اس لیے ڈیٹنگ کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔ان کے خیال میں ڈیٹنگ دو لوگوں کے درمیان ذاتی معاملہ ہے کیونکہ ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ اگر کوئی ڈیٹنگ کر بھی رہا ہے تو اسے اپنے تک ہی رکھے، ان غیر معمولی اور غیر اسلامی چیزوں کو عام کرنے کی کوشش نہ کرے جو عام نہیں ہیں۔انہوں کہا کہ پاکستان میں اور بہت سے غلط کام ہوتے ہیں مگر میں نے کبھی کسی پر اعتراض نہیں کیا اگر کوئی کرتا ہے تو بھی ٹھیک نہ کرے تو بھی، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ غلط کام کو صحیح کہا اور سمجھا جائے۔رومیسا نے پاکستان میں نکاح کی راہ میں مشکلات کو ڈیٹنگ کلچر میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes