عمران خان ڈیل کرنے کیلئے دوبارہ بیساکھیاں ڈھونڈ رہا ہے، مریم نواز

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد/لندن (یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی نئی آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تازہ ترین آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا جو قوم کو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا وہ خود بھی کھلم کھلا غیر اخلاقی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات اسے اعلی عہدے کے لیے نااہل بنا دیتے ہیں۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا نہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ بیٹھنا نہیں بلکہ اسے عبرت کا نشان بنانا ہے، آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کا تیا پانچہ کردیا ہے۔ اس کے تمام بیانیے غلط ثابت ہوئے ہیں، لوگوں کو لوٹوں کے خلاف بھڑکاتا ہے اور خود بند دروازوں کے پیچھے خرید و فروخت کر رہا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آڈیو لیکس کے معاملے کے بعد میں کہنا چاہتی ہوں عمران خان کو یوں ہی فتنہ نہیں کہتی اس کی ہر چیز میں سے سازش نکلتی ہے، پہلے کہتا تھا ہارس ٹریڈنگ کرنے والے برے ہیں پھر خود اس میں ملوث نکلا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes