سنت نبوی کی اتباع مسلمانوں کا سرمایہ حیات ہے؛رشید چٹھہ

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

رائیونڈ مڈل سکول میں محفل میلاد مصطفیﷺ سیرت کو ئز مقابلہ کی تقریب
نبی کریم ﷺ کی سنت کو اپنائے بغیر مسلمان دنیا اور آخرت میں ترقی اور عروج حاصل نہیں کر سکتے؛مقررین
رائیونڈ(یواین پی) سنت نبوی کی اتباع مسلمانوں کا سرمایہ حیات ہے، حضور نبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت پوری امت مسلمہ کیلئے باعث رحمت ہے آپؐ کی محبت کے بغیر مسلمان کا ایمان نا مکمل ہے، آ پ ﷺ پور ی دنیا کیلئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے،امت مسلماں کے لیئے نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ مشعل راہ ہیں، آپؐ کی تشریف آوری سے کفر کے بادل چھٹ گئے اور ساری کائنات روشن ہوئی اور جہالت کا دور ختم ہوا،محمد رشید چٹھہ، رائیونڈ میلاد چوک گورنمنٹ مڈل سکول میں محفل میلاد مصطفیﷺ سیرت کو ئز پر مقابلہ کی تقریب منعقدہ میں پہلی پوزیشن ٹیم اے، محمد علی حیدر، محمد شبیر، قاسم اختر،علی حسن، جبکہ دوسری پوزیشن ٹیم بی محمد ادریس محمد حسان،محمد شفیق، نعمان، تیسری پوزیشن ٹیم سی محمد احمد ملک شاہد، محمد ارث، مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن ضلعی سطح،اور تیسری پوزیشن ڈویژن سطح پر محمد انس شوکت ولد شوکت علی ہفتم سی نے حاصل کی، بعد ازاں حافظ محمد سلیم نے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ الحمدوللہ گورنمنٹ مڈل سکول میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی طلبہ کو روشناس کریا جا رہا ہے انشاء اللہ سالانہ امتحان میں بھی ہمارا سکول ٹاپ کرتا ہے اور طلبہ کو اساتذہ جس محنت لگن سے ان کی آبیاری کر رہیں ہیں اس کا ثمر اساتذہ اور والدین کو بھی مل رہا ہے، دیگر اساتذہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سنت کو اپنائے بغیر مسلمان دنیا اور آخرت میں ترقی اور عروج حاصل نہیں کر سکتے،نبی کریم نے ایک عادلانہ اور منصفانہ معاشرے کا قیام کر کے دنیا کوایک مثالی ریاست قائم کیا،آج کے مسلمان کی تنزلی کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری ہے، ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے،اگر مسلمان دنیا میں کھویا ہوا وقار بحال کرنا چاہتے ہیں تو اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا،سیرت کوئز مقابلہ میں رئیس مدرثہ کی جانب سے طلبہ میں انعامات تقسیم کیئے گئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme