خانقاہ سلطان العاشقین میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ بسلسلہ جشنِ عید میلادالنبی کا انعقاد

Published on October 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

لاہور(یو این پی)مانگا منڈی کے نواحی علاقہ رنگیل پور میں واقع مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ بسلسلہ جشنِ عید میلادالنبی کا انعقاد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدتمندوں کے علاوہ نامور سماجی، علمی، ادبی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس محفل میں خواتین کے لئے خصوصی پردہ کا اہتمام تھا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد نامور ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس اور “ورفعنا لک ذکرک” کی شرح میں خوبصورت بیان ہوا۔ اس مبارک دن کے موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام کتب پر 50 فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ محفل کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ شرکاۓ محفل کے لئے وسیع اور شاندار لنگر کا بھی اہتمام تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes