ورکرز کے تمام مطالبات کو قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے حل کریں گے عنصر مجید خان

Published on October 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے مزدوروں کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دوروں کا آغاز کردیا۔صوبائی وزیر نے فیصل آبادمیں مصروف دن گزارا اورڈویژن کی ٹریڈ یونینز،لیبر فیڈریشن اورورکرز کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز /پروٹوکول آفیسر ٹو منسٹر لیبر ڈاکٹر بابر بندیشہ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔یونیز عہدیدران نے مزدوروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جس پر مسائل کے فوری حل کیلئے صوبائی وزیر لیبر کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کے تمام مطالبات کو قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے حل کریں گے۔پندرہ دن بعد دوبارہ یونیز عہدیداران سے ملاقات کی جائے گی اورمطالبات پر متعلقہ حکام کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔صوبائی وزیرنے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ورکرز تک انٹرنیشنل لیول کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب بھر کے شہروں میں وزٹ کروں گا۔مزدوروں کے مسائل کو حل کرانے کیلئے لیبر یونیز کو بھی اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہو گا۔یونین عہدیدران نے صوبائی وزیر لیبر کا ان کی دہلیز پر جا کر مسائل سننے پر انہیں زبردست خراج تحسین کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题