صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Published on October 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

سانگھڑ (یواین پی) ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ کو سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں دوران کھدائی ذخائر کی دریافت کے حوالے سے کامیابی حاصل ہوئی۔3 ہزار 560 میٹر گہری کھدائی کے بعد گیس کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخائر بھی دریافت ہوئے، پی پی ایل کی جانب سے ذخائر کی دریافت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ گزشتہ ماہ خیبرپختوںخواہ کے ضلع کوہاٹ میں ٹل بلاک میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy