ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

Published on October 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ملک میں مسلسل دو ہفتے اضافے کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اسی دورانیے میں مہنگائی کی شرح 29.44فیصد سے کم ہوکر 28.44 فیصد کی شرح پر آگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 17 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ16 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمتوں میں 1.57فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں 13.51 فیصد،انڈوں کی قیمت میں 2.12 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں 2.07 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1.39 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.76 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمتوں میں 1.78فیصد،خشک دودھ کی قیمتوں میں 3.82فیصد، ماچس باکس کی قیمتوں میں 5.65 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 2.09فیصد،سادہ روٹی کی قیمتوں میں 2.05 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں 1.24فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 16شیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔تنخواہ کے حساب سے مہنگائی کی شرحاعدادوشمار کے مطابق 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 23.40فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 22.87 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 27.08فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.55فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.25فیصد رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes