سموگ انسانی صحت کے لئے مضر اور مختلف قسم کی آفات و حادثات کا باعث بھی ہے عرفان علی کاٹھیا

Published on October 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سموگ انسانی صحت کے لئے مضر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی آفات و حادثات کے بڑھنے کی بھی وجہ ہے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سموگ کی شکل میں ہمارے لئے مسائل ،مشکلات اور بیماریاں لا رہی ہے سموگ پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کاشتکاروں ،صنعتکاروں کے ساتھ عام لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں انسداد سموگ کاروائیوں اور محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،جس میں تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ہمیں نہ صرف آلودگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنا ہیں بلکہ زراعت اور صنعت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دھوئیں کے اخراج اور فضا میں کاربن کی مقدار کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے اقدامات کرنا ہیں زرعی ماہرین فصلوں کی باقیات کو زمین میں شامل کرکے بطور سبز کھاد اس سے فائدہ اٹھائیں صنعتی یونٹوں پر دھوئیں کے اخراج کو فیکٹری ایکٹ کے تحت قانون کے دائرہ میں لایا جائے اور ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹے چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes