این اے 31 پشاور: غلام بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

Published on October 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

پشاور(یواین پی) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مجھے ہروایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں غلام احمد بلور نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، میں نے کسی صورت شکست قبول نہیں کی، اب یہ تماشا ختم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سخت ردعمل کا اظہار کریں گے، اس بارے میں اپنے لوگوں سے مشورہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ہائی کورٹ جائیں یا الیکشن کمیشن، مینڈیٹ لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes