صحافی برادری محمد سلیم زاہد کے ساتھ کھڑی ہے مقدمہ کو فی الفور ختم کیا جائے یاسر ندیم چوہدری

Published on May 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

Yasir
ہارون آباد(یواین پی)فورٹ عباس کے سینئر صحافی اور تاجر رہنماء محمد سلیم زاہد اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ بے بنیاد اور سراسر انتقامی کاروائی پر مبنی ہے اور اس کا مقصد آزادی صحافت پر قد غن لگانے کی کوشش ہے اس مقدمہ پر صحافی برادری محمد سلم زاہد کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مقدمہ کو فی الفور ختم کر کے اس منفی روایت کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری نے کلب ہذا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی سینئر صحافی محمد سلیم زاہد کے خلاف درج مقدمہ ختم کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس سے صحافی برادری میں شدید اضطراب و تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہ اس مسئلہ کو فوری حل یہ ہے کہ فی الفور سلیم زاہد کے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے ورنہ ہم اس احتجاج کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے جس کی تمام ذمہ داری ضلعی انتطامیہ کی ہوگی ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام صحافی اپنے صحافی بھائی کے شانہ بشانہ ہیں مقامی انتطامیہ جب تک ان کے خلاف درج مقدمہ ختم نہیں کرے گی ہمارا حتجاج جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题