پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے،اعتزاز احسن

Published on October 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

لاہور (یواین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران خان میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے،عمران خان میرے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی میراخاندا ن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme