عمران خان کی نا اہلی پر افسوس ہے ،خواجہ سعد رفیق

Published on October 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کی نا اہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نا معقول کام ہے،عمران کی نا اہلی پرافسوس ہے مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے بُنے۔ خواجہ سعد رفیق نے سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ ہر غلیظ کام عمران نے خود کیا اور کروایا لیکن اسکا گند دوسروں پر اچھالا۔اقتدار کیلئے بنائے گئے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفیشری عمران خان ہی تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دینے کے ساتھ عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme