ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز

Published on February 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

ترکیہ/شام(یو این پی)ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات 35 ہزار 418 ہوگئی ہیں، 22 لاکھ سے زائد افراد ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کو چھوڑ چکے ہیں، ملبے سے آخری شخص کو نکالنے تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ترک شہر انتاکیہ میں 208 گھنٹوں بعد ملبے سے 65 سالہ شخص اور 15 سالہ لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا، ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں کے درمیان نویں دن ملبے سے 9 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔دوسری طرف شام میں زلزلے سے اموات 5 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی ہیں، ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题