اسلام آباد(یواین پی)وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1974 کو بھارت نے سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر غیر قانونی قبضہ کیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت لوگوں کو شہید کر رہا ہے، پاکستان کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، 75 سال سے کشمیر کے عوام بھارتی جبر اور ظلم برداشت کر رہے ہیں۔بعدازاں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزارت خارجہ سے ڈی چوک کی طرف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کی، ریلی میں کشمیری حریت رہنماؤں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔