جھنگ پولیس کا غیر قانونی گیس ری فلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہفتے میں غیر قانونی گیس ری فلنگ پر12مقدمات رجسٹر کئے گئے۔ ڈی پی او جھنگ
جھنگ(ما صل خان سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن( ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے12مقدمات درج رجسٹر کئے۔ غیر قانونی گیس ری فلنگ اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اور سلنڈر پھٹنے سے کافی بار حادثات ہوچکے ہیں جس کے سبب بہٹ زیادہ جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔ جس کے تدارک کے لیے ڈی پی او جھنگ نے ضلع پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ضلع بھر میں جس جگہ بھی غیر قانونی گیس ری فلنگ کا کاروبار ہو رہا ہو اس کے خلاف فوراً قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ جس پر ضلع تھانہ پولیس وریام نے3مقدمات، تھانہ جھنگ سٹی نے1مقدمہ، تھانہ گڑھ مہاراجہ نے3مقدمات،تھانہ کوتوالی نے1مقدمہ،تھانہ موچیوالہ نے1مقدمہ اور تھانہ اٹھارہ ہزاری نے3مقدمات درج رجسٹر کئے۔ اسی طرح غیر قانونی کھلے عام پٹرول فروکت کرکے لوگوں کی زندگی داؤ پر لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ اٹھارہ ہزاری نے3مقدمات، تھانہ شورکوٹ نے1مقدمہ، تھانہ گڑھ مہاراجہ نے2مقدمات، تھانہ کوتوالی نے1مقدمہ،تھانہ کوٹ شاکر نے2مقدمات اور تھانہ احمد پور سیال نے2مقدمات درج رجسٹر کئے۔ ڈی پی اوجھنگ نے کہا کہ کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ضلع جھنگ غیر قانونی پٹرول فروخت ا ور غیر قانونی گیس ری فلنگ سے پاک نہیں ہو جاتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes