وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کہہ دیا کہ یہ فتنہ 20 ہزار کا جتھہ بھی لے آئے کوئی مطالبہ نہیں سننا، یہ فیس سیونگ کیلئے بیتاب ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا یہ آج تک جواب نہیں دے سکا۔ انہوں نے لندن میں ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات اور دھمکیوں کے ردعمل میں کہا کہ دس لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔اسی لیے اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔نوازشریف نے کہا کہ میں نے شہبازشریف سے کہہ دیا ہے کہ یہ 2000 کا جتھہ لے آئے یا 20000 کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے. جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme